ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی قیمت میں کمی ،جنوبی علاقوں میں اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 21 مئی 2022 15:28

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی  قیمت میں   کمی   ،جنوبی علاقوں میں اضافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.16 فیصدکی کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں 0.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 19 مئی 2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 852 روپے، راولپنڈی 845 روپے، گوجرانوالہ 867 روپے، سیالکوٹ 860 روپے، لاہور900 روپے، فیصل آباد850 روپے، سرگودھا 855 روپے، ملتان 850 روپے، بہاولپور870 روپے، پشاور847 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 820 روپے ریکارڈکی گئی، ان شہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی اوسط قیمت 856روپے ریکارڈکی گئی ہے جوپیوستہ ہفتہ میں 857 میں روپے تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 19 مئی 2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 909 روپے، حیدرآباد900 روپے، سکھر925 روپے، لاڑکانہ 860 روپے، کوئٹہ 920 روپے اورخضدارمیں 883 روپے ریکارڈکی گئی، ان شہروں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی اوسط قیمت 900 روپے فی بوری ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ میں 895 روپے تھے۔\395