امریکی جج نے صدر بائیڈن کے بارڈر پالیسی کے منصوبے کو روک دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 15:30

امریکی جج نے صدر بائیڈن کے بارڈر پالیسی کے منصوبے کو روک دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میکسیکو سے منسلک امریکی سرحد پر امیگریشن کے ضوابط کو منسوخ نہیں کرسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی ریاست لوزیانا کے ایک جج نے سنایا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ احکامات کے تحت امریکی حکام میکسیکو سے آنے والے زیادہ تر غیر قانونی مہاجرین کو کورونا وائرس کے پھیلا کے خدشے کی بنیاد پر سرحد سے ہی ملک بدر کر سکتے ہیں۔ امریکہ میں ریپبلیکن پارٹی کے زیر حکومت ریاستیں ان ضوابط کا دفاع کرتی ہیں۔ ان ضوابط کی مدت آئندہ ہفتے پیر کے روز ختم ہو رہی تھی۔