ملک میں سونے کی درآمدات میں 10 کے دوران 159.87 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

ہفتہ 21 مئی 2022 15:31

ملک میں سونے  کی درآمدات میں   10 کے دوران  159.87 فیصد اضافہ ہوا، شماریات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 159.87 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں 18.006 ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمدہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 159.87 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سونا کی درآمدات کاحجم 6.92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مقداری لحاظ سے جاری مالی سال میں 287 کلوگرام سونا کی درآمد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 149.57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 115 کلوگرام سونا درآمد ہواتھا۔ ماہ اپریل میں سونا کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر158.90 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اپریل 2022 میں 2.53 ملین ڈالرکا سونا درآمدکیاگیا، گزشتہ سال اپریل میں 9 لاکھ 87 ہزارڈالرمالیت کا سونا درآمد کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :