کوہلی اتنی اچھی ٹیم نہیں بنا سکے جیسا کہ گنگولی نے اپنی کپتانی میں کیا تھا :وریندر سہواگ

گنگولی نے اپنی قیادت میں نئی ٹیم بنائی، نئے کھلاڑی لائے، ہر کھلاڑی کو سپورٹ کیا، نہیں لگتا کہ ویرات کوہلی نے اپنی قیادت میں ایسا کیا ہوگا، وہ صرف چند کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے تھے: سابق بھارتی اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 21 مئی 2022 15:47

کوہلی اتنی اچھی ٹیم نہیں بنا سکے جیسا کہ گنگولی نے اپنی کپتانی میں کیا ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 مئی 2022ء ) حال ہی میں پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے والے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اب بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی پر بھی تنقید کے تیر برسا دیے۔ بھارت کے سابق اوپنر وریندر سہواگ، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ان دو عظیم لیڈروں سورو گنگولی اور ایم ایس دھونی کی قیادت میں کھیلا۔

انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں گنگولی کی قیادت کو بھارت کے دیگر کپتانوں کے مقابلے میں بلند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اعداد و شمار کے مطابق ویرات کوہلی بطور کپتان بہترین کھلاڑیوں میں شامل رہ سکتے ہیں لیکن پھر بھی، وہ اتنی اچھی ٹیم نہیں بنا سکے جیسا کہ گنگولی نے اپنی کپتانی میں کیا تھا۔

(جاری ہے)

‘ وریندر سہواگ نے کہا کہ ’گنگولی نے اپنی قیادت میں ایک نئی ٹیم بنائی، نئے کھلاڑی لائے اور ہر کھلاڑی کو سپورٹ کیا۔

‘ اُنہوں نے کوہلی کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ویرات کوہلی نے اپنی قیادت میں ایسا کیا ہوگا، وہ صرف چند کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے تھے۔‘ واضح رہے کہ سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنے حالیہ بیان میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ وریندر سہواگ نے کہا تھا کہ شعیب اختر بولنگ کے وقت اپنا ہاتھ چھپا کر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکر گیند کرواتے تھے۔

متعلقہ عنوان :