تربیتی پروگرام کے انعقادسے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور اخراجات میں کمی آئے گی، ڈاکٹر زاہد محمود

ہفتہ 21 مئی 2022 16:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا ہے کہ تربیتی پروگرام برائے بہتر کپاس سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ کپاس کے پیداواری اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بی سی آئی پروجیکٹ کے تعاون سے سی سی آر آئی ملتان کے زیر اہتمام موضع چٹھہ مخدوم رشید میں تربیتی پروگرام برائے بہتر کپاس کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس پروگرام میں200سے زائد کپاس کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زاہد محمودنے مزید کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد کپا س کے کاشتکاروں کے لئے کپاس کوکم خرچ اور آسان کاشت بنانے کے علاوہ ماحول دوست بنانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کی اچھی مینجمنٹ سے ہم فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنے خطاب میں کپاس کے کیڑے مکوڑوں خاص کر سفید مکھی اور گلابی سنڈی سے بچاؤی حکمت عملی پر کافی زور دیا اور کاشتکاروں کو سفید مکھی سے بچاؤکے لئے پیلے رنگدار چپکنے والے پھندے اور گلابی سنڈی سے بچاؤے لئے جنسی پھندوں کے استعمال اور افادیت بارے تفصیل سے بتایا۔

متعلقہ عنوان :