شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 21 مئی 2022 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے جا کریو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی سے ملاقات کی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرانے سندھ حکومت اور صوبے کی عوام کی جانب سے اماراتی قونصل جنرل سے گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی پاکستان کی عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔