نیا بھر میں ’منکی پاکس‘ کے 50 کیسز کی تصدیق، ڈبلیو ایچ او

ہفتہ 21 مئی 2022 18:56

نیا بھر میں ’منکی پاکس‘ کے 50 کیسز کی تصدیق، ڈبلیو ایچ او
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں کم از کم پچاس ’منکی پاکس‘ وائرس کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسز ایسے گیارہ ممالک میں سامنے آئے ہیں جہاں عام طور پر اس وائرس کی تشخیص نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں اب جرمنی، فرانس، بیلجیئم بھی شامل ہو گئے ہیں جبکہ برطانیہ، اسپین، پرتگال، اٹلی، امریکہ، سویڈن اور کینیڈا میں بھی گزشتہ ہفتے منکی پاکس کے کیسز رپورٹ کیے گئے تھے۔

انسانوں میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص پہلی مرتبہ سن 1970 کے دوران افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ہوئی تھی۔ منکی پاکس کے شکار افراد کو اکثر بخار، خارش اور جسم کے مختلف حصوں پر دانے نکلنے کی شکایت رہتی ہیں۔ زیادہ تر افراد عموما ایک ہفتے کے دوران دوبارہ صحت یاب ہوجاتے ہیں