ارجن کپور کا بہن خوشی کپور اور کزن کو پہلی فلمیں کرنے پر مشورہ

ہفتہ 21 مئی 2022 18:56

ارجن کپور کا بہن خوشی کپور اور کزن کو پہلی فلمیں کرنے پر مشورہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) بالی ووڈ اداکار اور معروف پروڈیوسر بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور نے اپنی سوتیلی بہن خوشی کپور اور کزن شنایا کپور کو ان کے بالی ووڈ کیریئر کے حوالے سے مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ خوشی کپور زویا اختر کی آئندہ آنیوالی فلم دی آرچیز سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کررہی ہیں جبکہ بونی کپور کے بھائی سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کرن جوہر کی فلم ’بیدھڑک‘ سے اپنا بالی ووڈ کیریئر ڈیبیو شروع کررہی ہیں۔

ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں اپنی بہن خوشی کپور اور کزن شنایا کپور کی آنیوالی پہلی فلموں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ سنو سب کی، کرو اپنی۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک نکتے پر جھانوی تذبذب کا شکار ہوئیں کہ گونجن سکسینا کے ساتھ کام کریں یا نہیں، تو اس وقت بھی میں نے اسے یہی کہا تھا۔

متعلقہ عنوان :