Live Updates

عمران خان کو سکیورٹی دینا اداروں کا کام ہے اور وہ دینا پڑے گی ،کچھ ہوا تو سارے پچھتائیں گے‘ مسرت جمشید چیمہ

ہفتہ 21 مئی 2022 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ ملکی وسائل استعمال کر کے پیشیاں بھگتنے آئے ،یہ انتہائی شرمناک صورت حال ہے اور پاکستان کو اس شرمناک صورت حال تک پہنچانے والوں کو سوچنا پڑے گاکہ پاکستانیوں کے دل پر کیا بیتی ہوگی، جن مجرموں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اعلی عہدوں پر براجمان ہیں اوراس پر پا کستانی قوم اور اوورسیز پاکستانی خون کے آنسو روتے ہیں،رانا ثنا اللہ عورت کارڈ کھیلنے کی بات کر رہے تھے ،رانا ثنا اللہ نے محترمہ کلثوم نواز اور ان کی بیٹی کیلئے ایسے الفاظ استعمال کئے تھے جس پر محترمہ بینظیر بھٹو نے ان کو پیپلز پارٹی سے نکال دیا تھا۔

(جاری ہے)

پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخصوص عورتوں پر مبنی ٹولہ منہ کھولتی ہیں تو غلاظت نکلتی ہے ،یہ کس قانون اور کن اخلاقیات کے تحت بشرا بی بی کی کردار کشی کرتے ہیں،مریم نواز خود جادو ٹونے میں ملوث ہے ، سٹیل کے گلاس کی کہانی سب جانتے ہیں،اطلاعات ہیںکہ حمزہ کی سیاست کو نیست و نابود کرنے کے لئے سٹیل کے گلاس کے ذریعے جادو ٹونہ کیا جاتا ہے ۔

ا نہوںنے کہا کہ مریم صفدر کو غصہ کسی اور پر تھا نکالتی کسی اور پر ہیںاپنے اوپر کنٹرول رکھیں اور قابو پائیں اگر قابو نہ پایا تو خمیازہ بھگتیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ہمیشہ ہمیشہ کے لئے لوٹا منڈی کریش کر گئی اور آگے بھی سلسلہ بند ہوگیا ہے ،22 کروڑ عوام نے لوٹوں کو بری طرح مسترد کردی اہے ،الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ لوٹوں کو تاحیات نااہل کر دیں گے تو ساری پارٹیاں محفوظ ہو جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں ،عمران خان کو سکیورٹی دینا اداروں کا کام ہے اور وہ دینا پڑے گی ، اگر کچھ ہوا تو سارے پچھتائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نہ قانون ہاتھ میں لیتی نہ اداروں پر چڑھ دوڑتی ہے نہ اس نے کبھی اداروں کی بات کی ، تحریک انصاف نے کبھی قومی سلامتی کے ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیںبنایا،اداروں میں بیٹھے چند لوگوں کی وجہ سے اداروں کی ساکھ پر بات آئے تو سب کا فرض ہے کہ اس کو دیکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے کیس ختم کروانے کے لئے آئی ہے اور قوم اس سے آگاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ہمارا حق ہے ،حکومت کنٹینر زلگا کر حکومت دیکھ لے ہم نے تربیت حاصل کر لی ہے ،ہماری پارٹی کے یوتھ ورکرز نے پارٹی چیئرمین کے گھر کے باہر کیمپنگ کی ہوئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات