مہنگائی کے مارے شہری سڑکوں پر نکل آئے ، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ .

ہفتہ 21 مئی 2022 19:13

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ہیومن رائٹس کی جانب سے چانڈیا نگر سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا،نظر محمد چانڈیو گل محمد سموں مشتاق علی بجیر الطاف حسین بروہی عزیز چانڈیو کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے،مذدور اور محنت کش دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے،روزگاری کے زرائع دستیاب نہیں ملازمت بھی رشوت اور سفارش سے ملتی ہے،غربت بے روزگاری سے تنگ اور پریشان خودکشیاں کر رہے ہیں،حکمران خاموش انتطامیہ ناہل مہنگائی پر قابو پانے والے اداروں کے افسران اور اہلکار رشوت اور بھتہ تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

شرکا کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ تاجروں اور دوکانداروں نے رمضان شریف اور عید پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے خوب لوٹا اس ظالم طبقہ کو کوئی خوف خدا نہیں عوام کا احساس نہیں آج بھی آٹا چینی مرغی کی قیمتیں انتہا پر پہنچ چکی ہیں،زخیرہ اندوز اور گراں فروش عوام کو بے دردی سے لوٹ رہے ہوتے ہیں اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جو ان کے خلاف کاروائی کرے۔