اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پہلی بین الاقوامی ایجوکیشن کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی

ہفتہ 21 مئی 2022 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پہلی بین الاقوامی ایجوکیشن کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر تھے۔ کانفرنس میں آسٹریلیا، ترکی اور پاکستانی جامعات کے 15کلیدی مقرر شریک ہوئے اور مجموعی طور پر 100مقالات پیش کئے گئے۔

اپنے خطاب میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا کہ فیکلٹی آف ایجوکیشن تعلیمی معیار، نصاب اور اساتذہ کی استعدادِکار میں اضافے کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ایجوکیشن کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی شرکت خوش آئند ہے ان کی موجودگی سے اساتذہ اور طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن نے کہا کہ فیکلٹی آف ایجوکیشن میں جدید اور بین الاقوامی معیارکے تدریسی طریقہ کار کے نفاذ کے لئے کوششیں جاری ہیں اور مختلف ورکشاپس کے ذریعے تعلیمی فروغ کی سفارشات مرتب کرکے پالیسی سازوں کو پہنچائی جا تی ہیں۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی سرپرستی اور تعاون پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مندوبین کی پیش کی گئی سفارشات صوبائی اور وفاقی سطح پر متعلقہ حکام کو پہنچائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :