پشاورزلمی نے کون بنے گا کے پی کا چیمپین پروگرام لانچ کردیا

پشاور زلمی کا پی سی بی سے پی ایس ایل آٹھ میچز کے میچز پشاور کرانے کا مطالبہ ،بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے بھی اوور سیز ٹرائلز کا اعلان

ہفتہ 21 مئی 2022 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی خیر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کیلئے’’کون بنے کا کے پی چیمپین ‘‘ پروگرام لانچ کردیا۔ پرل کانٹینینٹل ہوٹل پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے وہاب ریاض، کامران اکمل، سلمان ارشاد اور سراج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی رواں سال پورے خیبر پختونخواہ میں نوجوان کرکٹرز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ کے ساتھ پچز بنانے، کرکٹ سامان فراہم کرنے اور ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گی۔

محمد اکرم نے کہا کہ کون بے کا کے پی کا چیمپین پروگرام سے خیبر پختونخوا میں چھپے مزید ٹیلنٹ کو سامنے لائیں گے۔ اگست کے بعد پورے خیبر پختونخواہ میں ٹرائلز شروع کریں گے جس کے بعد تمام ڈسٹرکٹ پر مشتمل ٹیم کا ٹورنامنٹ کرائیں گے۔

(جاری ہے)

محمد اکرم نے اس موقع پر پشاور زلمی اوور سیز ٹرائلز کا بھی اعلان کیا۔ جس کی تفصیلات جاری جائیں گے۔ اوورز سیز زلمی ٹیم بھی کون بنے گا کے پی چیمپین میں بھی شریک ہوں گی۔

اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو پشاور زلمی ماہانہ وظیفہ اور کرکٹ سامان بھی فراہم کرے گی۔ اس موقع پر سوالات کے جواب میں محمد اکرم نے کہا پشاور زلمی اپنے ہوم گراونڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم پر میچز کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔ پی سی بی سے مطالبہ ہے کہ پی ایس ایل آٹھ کے میچز پشاور میں کرائیں جائیں۔ محمد اکرم نے کہ پشاور، وزیرستان یا خیبر پختونخواہ میں کہیں بھی پشاور زلمی کے ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کھیلنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر وہاب ریاض کامران اکمل سلمان ارشاد اور محمد سراج نے کہا کہ پشاور آکر بہت خوشی ہوئی۔ کون بنے گا کے پی کا چیمپین پروگرام پشاور اور خیبر پختونخواہ کے تمام نوجوانوں کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اس موقع پر محمد اکرم نے کہا کون بنے گا کے پی کا چیمپین کے دوران میڈیا الیون کا بھی میچ منعقد کیا جائیگابعد میں پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کا ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کا دورہ کیا اور نوجوان کرکٹرز سے بھی ملاقات اور کرکٹ ٹپس دیں۔