Live Updates

وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کی عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا جملوں اور بازاری زبان کی بھرپور مذمت

اخلاقیات، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے‘حمزہ شہباز

ہفتہ 21 مئی 2022 20:54

وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کی عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عمران خان کے مریم نواز کے بارے میں نازیبا جملوں اور بازاری زبان کی بھرپور مذمت کی ہی- وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے بارے میں عمران نیازی کی بازاری سوچ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اخلاقیات، روایات اور سیاست کا جنازہ نکالنے کے بعد اب عمران نیازی خواتین پر رکیک حملے بھی کر رہا ہے۔

ملک کی تمام خواتین کو اس گھٹیا سوچ کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔ ایسی بدزبانی ہمارے سیاسی کلچر کے طور پر بڑھانا نئی نسل کیلئے زہر قاتل ہے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں انارکی کے ساتھ غلیظ خیالات کی ترویج اور اخلاقیات کا جنازہ نکالنے پر بھی تلا ہوا ہے اور خواتین کے بارے میں اس کے بازاری خیالات قوم کے سامنے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات