لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی حکومت کا احسن اقدام ہے‘زاہد حسین

کابینہ کے دانشمندانہ فیصلے سے قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی ‘چیئرمین پی ایف ایم اے

ہفتہ 21 مئی 2022 21:03

لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی حکومت کا احسن اقدام ہے‘زاہد حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی کے فیصلے کو بے حد سراہا ہے جو ملک کو دیوالیہ ہونے کے خدشات سے بچنے کے علاوہ روپے کے مقابلے میں ڈالرکی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔چیئرمین پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن زاہد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے اس دانشمندانہ فیصلے سے قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی جبکہ اس پابندی کے نتیجے میں فٹ وئیر کی مقامی صنعت کو بھی زیادہ فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہ کہ جن شپمنٹس کی ایل سی 19مئی سے پہلے کھول دی گئی تھی انہیں اس پابندی سے مستثنی قرار دیا جائے تاکہ ان کی کلیرنس میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔

(جاری ہے)

زاہد حسین نے کہا کہ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی مالی طور پر مضبوط لوگ ضرورت مند اور کم آمدنی والے طبقات کی مدد بھی کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط قوت ارادی سے ہی قومیں مشکلاتپر قابو پالیتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے حکومت کو ادائیگیوں میں توازن پیدا کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔پابندی کا فیصلہ گزشتہ دو ہفتوں میں دالر کی قدر میں اور روپے کے مقابلے میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے کرنٹ اکاو،ْنٹ خسارے میں اضافہ اور فارن ایکسجینج ریزرو میں گراوٹ آرہی تھی ۔ ایک ڈالر کے عوض پاکستانی روپے کی قیمت 200روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔