وزیر اعلی پنجاب نے گولڈن مین کی شرٹ پر آٹو گراف دیا

ہفتہ 21 مئی 2022 21:58

وزیر اعلی پنجاب نے گولڈن مین کی شرٹ پر آٹو گراف دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) وزیراعلی ٰحمزہ شہبازنےگولڈن مین کی شرٹ پر آٹو گراف دیا اوران کی حوصلہ افزائی کی، وزیر اعلیٰ آفس میں گولڈن مین کا استقبال کرتے ہوئے چیف منسٹرحمزہ شہباز نے کہا کہ ہمیں جیسے محنتی نوجوانوں پر فخر ہے، وزیر اعلی ٰ نے گولڈن مین سے منفرد کام اپنانے کی وجہ دریافت کی جنہوں نے بتایا کہ میرے تین بھائی او رتین بہنیں ہیں بہن بھائیوں کی خاطر گولڈن مین بن کر روزی کماتا ہوں کپڑوں او رچہرے پر سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں،گولڈن مین کی خواہش پر وزیراعلی ٰحمزہ شہباز نے ان کی شرٹ پر آٹوگراف دیا،وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں کوئی نہیں روکے گا،آپ جیسے محنتی نوجوانوں پر فخر ہے،آپ کی سپرٹ مجھے پسند آئی ہے،ویلڈن گولڈن مین،خوش رہیں، ہم آپ جیسے محنتی نوجوان کی ہر ممکن مدد کریں گے،گولڈن مین نے وزیراعلی ٰحمزہ شہباز کو اجرک او رٹوپی کا تحفہ پیش کیا، واضح رہے کہ گولڈن مین کا نام محمد احسان کاظمی ہے اور کراچی کا رہائشی ہے،گولڈن مین اپنے خاندان کے لئے روزی روٹی کمانے کے لئے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے،پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ اور مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے-