ویٹرنری یونیورسٹی میں تر بیتی ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد

ہفتہ 21 مئی 2022 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے سینٹر فار ایجو کیشن پالیسی اینڈ ایڈ منسٹریشن کے زیر اہتمام ان سروس نو جوان اسا تذہ میں پڑ ھانے کی قابلیت کو بڑ ھانے کے مو ضو ع پرپانچ روز سے جاری تر بیتی ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس کی ویٹر نری اکیڈمی میںہوا ۔

جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کرتے ہو ئے شر کا و ریسورس پرسنز کے درمیا ن سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چیئر پرسن ڈیپا رٹمنٹ آف انا ٹو می اینڈ ہسٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر حفصہ زینب، ٹریننگ کو آرڈینیٹر ڈاکٹر صا ئمہ اشرف ،ڈاکٹر علی حمزہ ، مس آمنہ چغتا ئی کے علا وہ ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف کیمپسز سے 28 اسا تذہ نے شر کت کی۔

(جاری ہے)

ا ختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ اسا تذہ کا ایک ٹیم کی طر ح ملکر کام کرنا کسی بھی ادارے کا نام روشن کرنے اور ٹرینڈ گریجو یٹ پیدا کرنے کے لیئے انتہا ئی سو د مند ہے نیزکہا کہ دور حا ضر کے پڑ ھانے کے طریقہ کار کو اپنا کرانٹر نیشنل اسٹینڈرڈکو پورا کیا جا سکتا ہے ،اس کے علا وہ انہو ں نے اسا تذ ہ کو ایجو کیشن، ریسر چ اور سروسز فراہم کر نے میں طلبہ کی آنر شپ لینے اور استاد شاگرد کی آپسی نیٹ ورکنگ کو مضبوط بنا نے پر بھی زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :