یو ای ٹی میں سیمپوزیم کا انعقاد

ہفتہ 21 مئی 2022 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام بین الکلیاتی علوم میں ترقی پر ایک روزہ سیمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ سیمپوزیم کا اہتمام ڈاکٹر عائشہ منور نے چیئر پرسن ڈاکٹر فرحت یاسمین کی نگرانی میں کیا۔ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری سے وابستہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مقررین کے مطابق بین الکلیاتی علوم میں ترقی اور تحقیق دور جدید کی اہم ضرورت ہے۔سیمپوزیم میں فکلیٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :