وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر ہنگامی اجلاس

آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے،وزیر اعظم کو بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا بد قسمتی سے ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل وسائل اور مہارت کی کمی ہے ،آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کا انتظام کیا جائے‘ شہباز شریف

ہفتہ 21 مئی 2022 22:44

وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایمرجنسی کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں، متاثرہ افراد کی بحالی اور ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعہ کے حوالہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں ضلع شیرانی اور خیبرپختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعہ کے بارے میں جب علم ہوا تو انہوں نے اپنے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے کہ ٹیم ورک کے طور پر اس ناگہانی آفت پر قابو پایا جائے اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر توقیر نے اس سلسلہ میں کوآرڈینیشن کی ذمہ داریاں ادا کیں، بدقسمتی سے تین قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور کچھ لوگ شدید زخمی ہیں، آتشزدگی سے قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ اور ا?سٹریلیا کے ساتھ رابطہ میں رہنا چاہئے اور اگر ماہرین کی ضرورت ہو تو انہیں منگوا کر ا?گ پر قابو پایا جائے، وقت ضائع نہ کیا جائے، کیلیفورنیا اور ا?سٹریلیا میں ا?گ لگنے کے واقعات میں مصنوعی بارش سے ا?گ بجھائی جاتی ہے اس کا بھی اگر انتظام کیا جا سکتا ہو تو کیا جائے، ا?گ پر قابو پانے کیلئے کسی بھی ملک سے مدد درکار ہو تو رابطہ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی جانیں بچانا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج سمیت دیگر متعلقہ ادارے ا?گ بجھانے کیلئے جانفشانی سے کام کر رہے ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے ہنگامی حالات میں فوری اقدامات کا پلان تیار کریں، سپارکو تمام اداروں کو مسلسل اپ ڈیٹ کرتا رہے، ا?گ قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیا جائے، متاثرین کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیراعظم کو ا?گ پر قابو پانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔