Live Updates

عمران خان نہیں، پرویزخٹک الیکشن سے متعلق سب کے ساتھ رابطوں میں ہیں، شیخ رشید

عمران خان کل پانچ بجے مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے،12 گرفتاریوں کا خدشہ ہے، اسی لیے کورکمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھا، اسلام آباد کی بجائے کیسز اٹک، ملتان اور فیصل آباد میں بنائے جائیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مئی 2022 20:39

عمران خان نہیں، پرویزخٹک الیکشن سے متعلق سب کے ساتھ رابطوں میں ہیں، ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2022ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پرویز خٹک الیکشن سے متعلق سب کے ساتھ رابطوں میں ہیں، عمران خان کل چار پانچ بجے مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے،بارہ گرفتاریوں کا خدشہ ہے، اسی لیے کورکمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھا گیا، کیسز اٹک ، ملتان اور فیصل آباد میں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ 12لوگوں کو گرفتار کرنا چاہتے تھے، کل عمران خان نے کورکمیٹی کی میٹنگ میں اہم فیصلے کرنے تھے، عمران خان لانگ مارچ کا اعلان ملتان جلسے میں کرنا چاہتے تھے لیکن حالات ایسے تھے کہ سب حلقوں میں بات چیت چل رہی تھی، آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے،ن لیگ کا ایک گروپ الیکشن اور دوسرا تصادم کی طرف جانا چاہتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکے گا ، کیونکہ فوج نہیں چاہتی کہ وہ اپنے آپ کو پیٹرول اور گیس کے مسئلوں میں ملوث کرے، اس میں کافی پیشرفت ہے کہ الیکشن کی راہ نکالی جائے۔

(جاری ہے)

پہلے میں کہہ رہا تھا 31مئی سے پہلے اہم فیصلے ہوں گے اب اہم فیصلے چار پانچ دنوں میں بھی ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی کو تھا کہ گرفتاریاں نہیں ہوں گی لیکن شیریں مزاری کی گرفتاری ہوئی، کل میں پرامید تھا کہ حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، کیونکہ ایک ووٹ کی حکومت ہے جس کو دونفل پڑھ کر بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔پنجاب میں مجھے نہیں پتا کس کی حکومت ہے۔

ممکن ہے کہ لانگ مارچ عمران خان کے ہاتھ میں بھی نہ رہے، کیونکہ کل مختلف جگہوں پر لانگ مارچ کی حکمت عملی بنے گی، اس کا انجام کیا ہوگا اللہ بہتر جانتا ہے تصادم بھی ہوسکتا ہے۔ کیونکہ لوگوں نے عدم اعتماد کے بے وقوفانہ فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ کل ملتان کا جلسہ میری سیاست سے بڑا جلسہ تھا، یہ لوگ مختلف شہروں سے آئیں گے۔شیریں مزاری کی گرفتاری سے لگا کہ حالات خراب ہوگئے ہیں، لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے اچھا فیصلہ دیا کہ شیریں کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

اب شہبازشریف اور حمزہ نے فیصلہ کیا کہ اسلام آباد میں نہیں بلکہ ملتان ، فیصل آباد میں کیسز بنائے جائیں گے ۔ اگر اسلام آباد میں کیس بنا تو ضمانت ہوجائے گی۔ عمران خان نے کل لانگ مارچ کا فیصلہ کرنا ہے، پرویز خٹک الیکشن سے متعلق بات چیت کررہے ہیں، پرویز خٹک کی رائے پر لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ان کے ارادے اچھے نہیں انہوں نے اپنے آئی جی لگا دیے ہیں، پرویز خٹک سب کے ساتھ رابطے میں ہیں، کل عمران خان چار پانچ بجے تک تاریخ کا اعلان کریں گے، 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات