وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر لاہور میں ہنگامی اجلاس

ہفتہ 21 مئی 2022 22:56

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں ضلع شیرانی میں صنوبر کے جنگلات میں آگ پر لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں وفاقی وزرائ خواجہ محمد آصف، مولانا عبدالواسع، مریم اورنگزیب، چیئرمین این ڈی ایم اے، کور کمانڈر کوئٹہ، چیف سیکٹری بلوچستان اور خیبر پختونخوا اور متعلقہ وفاقی و صوبائی سیکٹریز کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان میں جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 12 مئی سے لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا تھا لیکن 20 مئی سے گرم اور خشک موسم کی وجہ سے آگ دوبارہ پھیلنا شروع ہوئی. NDMA اس حوالے سے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں، محکمہ جنگلات اور لوکل گورنمنٹ اور PDMA سے مسلسل رابطے میں ہی. این ڈی ایم اے نے امدادی کیمپ اور آفس قائم کئے اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے اجلاس کو بتایا کہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں. آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہی. انہوں نے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اور انکے لئے حکومت کی طرف سے امدادی اقدامات کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے علاقے ضلع شیرانی کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی ادارے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے آگ کے باعث تین قیمتی جانوں کے ضیاع اور چار افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل وسائل اور مہارت کی کمی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ متعلقہ محکموں اور فوج کی مشترکہ کاروائیوں سے صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے جنگلات کی حفاظت کے لئے قبل از وقت اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ یقینی بنایا جائے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا فوری انتظام کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی تعلیم اور صحت سے متعلق سہولیات کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے اور امدادی کاروائیوں کو تیز کرنے کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس ضروری اقدامات کو یقینی بنائی.