کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

ہفتہ 21 مئی 2022 23:11

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ،عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اون سونا48ڈالر کے اضافے سے 1847ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا2300روپے سی2700روپے تک مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2700روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 1لاکھ36ہزار600روپے سی بڑھ کر1لاکھ39ہزار300روپے ہو گیا اسی طرح2315روپے کے اضافے سے دس گرام سونا 1لاکھ17ہزار112روپے سے بڑھ کر1لاکھ19ہزار427روپے ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے ہفتہ کے دن پاکستا ن میں ایک تولہ سونا600روپے اور دس گرام سونا514روپے مہنگا ہوا۔ #

متعلقہ عنوان :