علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2سالہ ایم اے،ایم ایس سی میں داخلوں کی تاریخ میں 15جون تک توسیع کر دی گئی

ہفتہ 21 مئی 2022 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دو سالہ ایم اے ،ایم ایس سی پروگراموں کے سمسٹر بہار 2022کے داخلوں کی تاریخ میں 15جون 2022تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایم اے ، ایم ایس سی پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت آخری بار پیش کئے جار ہے ہیں، تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرنا ہے۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ اپنی مرضی کا مضمون منتخب کر کے نئی تاریخ تک آن لائن اپلائی کریں۔

متعلقہ عنوان :