Live Updates

حکومت کا مستقل کیا ہوگا وزیر اعظم نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا

ہفتہ 21 مئی 2022 22:20

حکومت کا مستقل کیا ہوگا  وزیر اعظم نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حکومتی اتحادیوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے مستقبل کے حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کو بھی موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لے لیا ہے تاہم پیر کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم اپنے اتحادیوں سے حکومت کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کرینگے ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے اگلے لائحہ عمل اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات