52 برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کی سالگرہ پر گوگل ڈوڈل کا خراج تحسین

اپنا ڈوڈل معروف پہلوان سے منسوب کردیا، گاما پہلوان نے 1910ء میں لندن میں زیبسکو کو ہرا کر رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور سونے کی بیلٹ کے حقدار بھی قرار پائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 22 مئی 2022 11:54

52 برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کی سالگرہ پر گوگل ڈوڈل کا خراج ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 مئی 2022ء ) 52 برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر سرچ انجن گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ غلام حسین المعروف گاما پہلوان کے 144 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے انھیں ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے، وہ 22 مئی 1878ء کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، صرف 10 برس کی عمر میں نامی گرامی پہلوانوں کو چت کرکے ہندوستان بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑے۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
دنیا بھر میں فن پہلوانی میں نام کمانے کیلئے 1910ء میں لندن میں دنیا بھر کے پہلوان کو چیلنج کیا اور زیبسکو کو ہرا کر رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور سونے کی بیلٹ کے حقدار بھی قرار پائے، ان کا یہ اعزاز 109 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی قائم ہے۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
وطن واپسی پر ایک بار پھر رحیم بخش سلطانی والا کے ساتھ جوڑ پڑا اور اس بار رحیم بخش کو ہرا کر رستم ہند کا تاج سر پر سجایا۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
گاما پہلوان کی خوراک میں روزانہ 15 لیٹر دودھ ، 3 کلو مکھن ، بکرے کا گوشت، 20 پاﺅنڈ بادام اور پھلوں کی 3 ٹوکریاں شامل ہوا کرتی تھیں، ان کا سارا خرچہ مہاراجہ پٹیالہ خود برداشت کرتے تھے۔ 40 پہلوانوں کے ساتھ کشتی کی تربیت ، 5 ہزار بیٹھک اور 3 ہزار ڈنڈ لگانا ان کا روز کا معمول تھا۔ زندگی کے آخری ایام میں بیمار ہوئے لیکن حکومت نے ان کے علاج میں خاص دلچسپی ظاہر نہ کی اور فن پہلوانی کا یہ روشن ستارہ 82 برس کی عمر میں 23 مئی 1960ء کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا ، گاما پہلوان دنیائے پہلوانی کا ایک ایسا بادشاہ تھے جس کی جگہ آج تک کوئی نہیں لے سکا۔

متعلقہ عنوان :