اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تھا
عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کیں، ٹرمپ نے جبرا اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے کئی عرب ممالک کو آمادہ کیا،اس مہم میں عمران خان نے ٹرمپ کا ساتھ دیا۔مولانا فضل الرحمان کا پشاور میں تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب
مقدس فاروق اعوان اتوار 22 مئی 2022 11:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے اپنی شکل دیکھو پھر ریاست مدینہ کی بات کرو،مجھے گالی دیتے رہتے ہو برداشت کرتا ہوں،ناموس رسالتﷺ پر برداشت اور تحمل کی حدیں ختم ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت علماء اسلام والے تمہیں پاکستان سے نکالیں گے،مانتا ہوں کہ واقعہ سعودی عرب میں ہوا ہوا لیکن دل آزاری پاکستان اور پوری دنیا کی ہوئی۔دل آزاری کرنے والا پاکستانی تھا، پاکستانی کی حیثیت سے میری دل آزاری ہوئی میں فریاد کہاں لے کر جاؤ۔اس سے قبل کارکنون سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں تھی، آپ کی آواز پر پاکستان میں کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجرت نہ کرسکا، ہماری کاوشوں نے اس لابی کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مؤقف سے پیھچے ہٹنے پر مجبور کردیا، پاکستان میں یہودیوں کے ایجنٹوں کو کراچی کے سمندر میں دفن کردیں گے۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ اسی لابی کے حامیوں نے مسجد نبوی ﷺ کی بے حرمتی کرائی، ناموس رسالت ﷺ پر جانیں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی سیاست بدنام ہوگئی، کارکردگی کے لحاظ سے نااہل ثابت ہوئے اور دماغی طور پر بیمار ظاہر ہوئے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے سب کے سامنے بے نقاب ہوئے، ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں ڈرنا چاہیے، میری شرافت مجھے اس پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی، پاکستان کی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ مراسلہ جھوٹ ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.