3امریکیوں پرروس میں داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی

روسی صدر جو بائیڈن اور دیگراعلی حکام کے خلاف پہلے سے اعلان کردہ اقدامات بھی شامل ہیں،وزارت خارجہ

اتوار 22 مئی 2022 12:30

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) روس نے کہا ہے کہ اس نے اب تک 963 امریکیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔ان میں صدر جو بائیڈن اور دیگراعلی حکام کے خلاف پہلے سے اعلان کردہ اقدامات بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے پابندیوں کا شکارکینیڈی شخصیات کی فہرست میں26نئے نام شامل کیے ۔

ان میں اس ملک کے دفاعی سربراہان، دفاعی صنعت کے ایگزیکٹو اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سوفی گریگوئرٹروڈو شامل ہیں۔روسی وزارت نے پہلی بارپابندیوں کی زد میں آنے والے امریکیوں کی مکمل فہرست شائع کی اور کہاکہ ہم اس بات پرزور دیتے ہیں کہ واشنگٹن کی جانب سے کیے گئے معاندانہ اقدامات کامناسب ردعمل جاری رہے گا اور یہ اقدامات خود اس کے ہی گلے میں پڑجائیں گے۔

(جاری ہے)

اس نے کہا کہ روس کی جوابی پابندیاں ایک ناگزیر ردعمل ہے۔اس کا مقصدامریکا کے حکمران نظام کو مجبور کرنا ہے جو باقی دنیا پرنوآبادیاتی قواعد پر مبنی عالمی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے اور وہ یہ کہ وہ نئے جغرافیائی سیاسی حالات وحقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا طرزِعمل تبدیل کرے۔اس سے قبل اس طویل فہرست میں وزیرخارجہ انٹونی بلینکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس کے نام شامل تھے۔