عراق میں خونی بخار سی18اموات، مریضوں کی تعداد96ہو گئی

ذی قار گورنری عراق میں ہیمرجک بخار کے متاثرین کا گڑھ بن گئی،حکومت کاسخت اقدامات کافیصلہ

اتوار 22 مئی 2022 12:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) عراقی وزارت صحت نے ہیمرجک بخار کے کیسوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے صورت حال کو سنگین قرار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان سیف البدرنے ایک بیان میں کہا کہ عراق میں ہیمرجک (خونی)بخار کے انفیکشن میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اس بیماری کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 96 ہو گئی ہے۔

سیف البدر نے مزید کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں اب تک ہیمرجک بخار سے ہونے والی اموات کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ممکن ہے کہ مشتبہ کیسز کی موجودگی کی وجہ سے انفیکشن کی تعداد میں ایک اور اضافہ ہو۔دوسری طرف ملک کے تمام گورنریوں نے ہیموریجک فیورکا مقابلہ کرنے کے لیے احتیاطی اور اقدامات کیے ہیں۔ ذی قار گورنری کے ایک عہدیدار حیدر حنتوش نے بتایا کہ گورنری میں ہیمرجک بخار کے دو نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس سے اس بیماری کے پھیلنے کے بعد سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ذی قار گورنری عراق میں ہیمرجک بخار کے متاثرین کا گڑھ بن گئی ہے جہاں مقامی حکومت نے نئے انفیکشن سے بچنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :