دبا ئوکے باوجود ترکی کی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر شرائط

ایردوآن کے ساتھ متفق ہیں کہ تمام اتحادیوں کے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے، اسٹولٹن برگ

اتوار 22 مئی 2022 12:30

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے فن لینڈ اور سویڈن کی جانب سے الحاق کے لیے جمع کرائی گئی دو درخواستوں کے لیے اتحاد کے دروازے کھولنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹولٹن برگ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے مزید کہا کہ وہ ایردوآن کے ساتھ متفق ہیں کہ تمام اتحادیوں کے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے اور اس کا حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنی چاہیے۔

اس تناظر میں ایردوآن نے سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کو دہشت گردتنظیموں کی سیاسی اور مالی مدد کے طور پر بیان کیے جانے والے اقدامات کو ختم کرنے اور انہیں مسلح کرنا بند کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایردوآن نے اینڈرسن کے ساتھ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو)میں شمولیت کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا۔

ترکی نے حال ہی میں اس اتحاد میں شامل ہونے کے سویڈن اور فن لینڈ کو مسترد کردیا تھا۔ ایردوآن نے اینڈرسن پر اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے ملک کی جانب سے شام میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد دفاعی صنعتوں میں ترکی پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ترک صدر نے سویڈن کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے انقرہ کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ دستان ورکرز پارٹی (پی کے کے )اور شام اور عراق میں اس کی توسیع کے بارے میں ان کے ملک کے خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔

ایردوآن نے اپنے فن لینڈ کے ہم منصب سالی نینیسٹو کے ساتھ فون پر فن لینڈ کی نیٹومیں شمولیت اور دو طرفہ تعلقات پر بات کی۔ ایجنسی نے ترک صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو اتحادی کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گرد تنظیموں کو نظرانداز کرنے کا نقطہ نظر دوستی اور اتحاد کے جذبے کے مطابق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :