سعودی عرب کی شہریوں کے بیرون ملک سفر کی شرائط

پاسپورٹ کی ایکسپائری تاریخ تین ماہ سے زیادہ،دوسرے ممالک کے سفر پر چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے، ڈائریکٹوریٹ

اتوار 22 مئی 2022 12:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ پاسپورٹ نے شہریوں کے سعودی عرب سے باہر سفر کے لیے شرائط کا اعلان کیا ہے۔ ان شرائط میں پاسپورٹ کی درستگی اور قومی رہائش کی مدت واضح کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سعودی شہریوں کے بیرون ملک سفر کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ عرب ممالک کا سفر کرتے وقت پاسپورٹ کی ایکسپائری تاریخ 3 ماہ سے زیادہ اور دوسرے ممالک کے سفر پر 6 ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔

شرائط میں واضح کیا گیا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کا سفر کرتے وقت قومی شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ میں 3 ماہ سے زیادہ کا وقت ہونا چاہیے۔ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ ابشر ،توکلناایپس لوگوں کو مملکت سے باہر سفر کرنے کے لیے کارآمد نہیں۔

(جاری ہے)

سفر کے لیے مسافر کو اصل کارڈ اور خاندانی ریکارڈ لانا ضروری ہے۔پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے تصدیق کی کہ مملکت سے باہر سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کرونا ویکسین کی تین خوراکیں لینا شامل ہے۔

ایسے مسافر جنہوں نے کرونا کی دو ویکسین لگوائی ہیں مگر تیسری سے قبل ابھی تین ماہ کا عرصہ نہیں گذرا ہے۔ ایسے لوگ بھی بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔12 سے 16 سال کی عمر کے افراد کے لیے بیرون ملک سفر سے قبل کرونا کی دو خوراکیں لگانا ضروری ہے۔