منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ کے خلاف کاروائی،9 ملزمان گرفتار،منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد

اتوار 22 مئی 2022 13:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس سرگودہا نے منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے احمد سے چرس 150گرام،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے راشد سے شراب 30لٹر،تھانہ سٹی پولیس نے زبیر سے شراب 30لٹر،تھانہ شاہ پو ر صدر پولیس نے ناصر سے افیون 10گرام اور تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ثقلین سے پسٹل 30بور،بلال سے پسٹل 30بوراور احمد سے پسٹل 30بوربرآمد کرلی ۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اربن ایریاعمر عبداللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اقبال کالونی میں ریڈکرکے منشیات فروش سہیل رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،ملزم سے چرس ایک کلو 180گرام اورافیون100گرام برآمد کرلی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :