ملتان پولیس نے ملزمان کوسزا دلوانے کےلئے ہینڈ بک جاری کردی

اتوار 22 مئی 2022 13:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ملتان پولیس نے تفتیشی افسران کی رہنمائی اور تفتیش کو سائنسی بنیادوں پر استوار کر کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے ہینڈ بک جاری کر دی ہے ۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق اور سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پرایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان فراز احمد کی زیر نگرانی یہ ہینڈ بک مکمل کی گئی ہے جس کو مکمل کرنے میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ملتان شبینہ کریم خان، سب انسپکٹر راو محمد نوید اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر خضر حیات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہینڈ بک میں تفتیش کے تمام مراحل سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ہے۔اس کتاب میں ایسے نقائص کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملزمان سزاؤں سے بچ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کتاب ملتان پولیس کی طرف سے کروائے جانے والے انوسٹیگیشن کورسس کے سلیبس میں بھی شامل کر دی ہے۔اسی حوالے سے تفتیشی افسران کو انوسٹیگیشن کورسس ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان فراز احمد کی زیر نگرانی کروائے جا رہے ہیں جس میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ملتان شبینہ کریم خان بطور فوکل پرسن فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ سب انسپکٹر راؤ محمد نوید اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر خضر حیات بطور ماسٹر ٹرینرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اس کے علاوہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اقبال کورس کوآرڈینیٹر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :