Live Updates

رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور

پی ٹی آئی کی حکومت نے حج اخراجات9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے ، مفتی عبدالشکور

اتوار 22 مئی 2022 14:20

رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر مذہبی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ رواں سال حج اخراجات 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔تقدس حرم نبوی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حج اخراجات9 لاکھ 49 ہزار روپے تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سعودی حکومت نے حج اخراجات کا اعلان نہیں کیا تاہم کوشش کریں گے کہ حج اخراجات 9 لاکھ روپے سے کم کریں۔ کے پی کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہا کہ عمران خان گرفتاری کیخوف سے سی ایم ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو فنڈ نہیں دے رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات