وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے شہر بھر میں دو ہفتوں کی صفائی کے اعلانات کھوہ کھاتے

اتوار 22 مئی 2022 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) وزیر اعظم آزادکشمیر کی جانب سے شہر بھر میں دو ہفتوں کی صفائی کے اعلانات کھوہ کھاتے، من پسند اور بااثر افراد کے گھروں کے باہر صفائی کا عمل جاری، چہلہ بانڈی گرلز ہائی سکول سے اوپر گندگی کا ڈھیر، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ مظفرآباد کی پھرتیاں شہر بھر میں کچرے کے ڈھیر جبکہ کچرا اٹھانے والی گاڑی 12 بجے سے دو بجے شہر کے مختلف علاقوں سے کچرا اٹھاتی ہے، گاڑی کو اس طرح کھڑا کیا جاتا ہے کہ آنے والی ٹریفک بند رہتی ہے، جبکہ چہلہ بانڈی صرف چند گھروں کے باہر ہی صفائی کی جاتی ہے، کچرے کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے، وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے دو ہفتوں کے اندر شہر میں صفائی کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں مگر بلدیہ سوائے فوٹو سیشن کے کوئی کارگردگی واضح نہ کرسکی مظفرآباد شہر کے وی آئی پی اور بااثر افراد کے علاوہ من پسند افراد کے گھروں کے باہر باقاعدہ صفائی کرنے والا عملہ نظر آتا ہے مگر چہلہ بانڈی کی طرف نہیں آتے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :