محکمہ پولیس میں ایک بار پھر تبادلہ جات کا سلسلہ شروع

اتوار 22 مئی 2022 15:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) محکمہ پولیس میں ایک بار پھر تبادلہ جات کا سلسلہ شروع، عبدالواجد علوی سب انسپکٹر لائن پولیس مظفرآباد، ایس ایچ او تھانہ پولیس صدر تعینات، محمد یعقوب سب انسپکٹر، ایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی تعینات، وجاہت حسین کاظمی سب انسپکٹر تھانہ پولیس صدر کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ پولیس کہوڑی تعینات کردیا گیا، بشارت حسین سب انسپکٹر چوکی آفیسر برارکوٹ کو تبدیل کرکے بطور ایڈیشینل ایس ایچ او تھانہ پولیس چھتر کلاس تعینات کردیا گیا، محمد رفیق اے ایس آئی تھانہ پولیس سٹی کو چوکی آفیسر برارکوٹ چوکی تعینات کردیا گیا،عبدالخالق اے ایس آئی تھانہ پولیس صدر کو تبدیل کرکے تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری۔

متعلقہ عنوان :