وزیراعلی سندھ 27 مئی کو پاکستان واپس آئیں گے، شرجیل میمن

اتوار 22 مئی 2022 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 27 مئی کو پاکستان واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلی سندھ اپنے احباب کی عیادت کے لیے نجی دورے پر امریکا میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ ورلڈ اکنامک فورم میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر سیشن کے لیے ڈیووس جائیں گے۔