عمران خان طاقتوں کے لیے قابلِ قبول نہیں رہے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان نے ڈکٹیشن نہیں لی،ڈکٹیشن نہ لینا ہی ان کے گلے پڑ گیا۔ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی پریس کانفرنس میں گفتگو
مقدس فاروق اعوان اتوار 22 مئی 2022 16:40
(جاری ہے)
ہم نے کورونا کے باوجود معیشت سنبھالا، صحت کارڈ اور کامیاب جوان پروگرام لائے، ایگریکلچر کی 4.4 فیصد گروتھ ہے جو 2004 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں افراط زر میں اضافہ ہوا، بھارت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پاکستانی روپے کے مطابق 25 روپے کمی کی، پاکستان کو مارکیٹ کہہ رہی ہے کہ فیصلہ کریں لیکن یہ لوگ ابھی تک فیصلہ ہی نہیں کر پا رہے، ن لیگ نے آتے ہی اسٹیٹ بینک سمیت اہم اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کردیئے، ایف بی آر اس حکومت پر اعتبارنہیں کر رہی، اصل بات ہے کہ(ن)لیگ سے ملک چل نہیں رہا۔ شوکت ترین نے کہاکہ مارکیٹ ایکشن اور فیصلے مانگتی ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، یہ نگران حکومت لائیں اور الیکشن کرائیں، ہم نگران حکومت کی مدد کرینگے۔شوکت ترین نے کہا کہ ہم پچھلی حکومت کے ہی پراجیکٹس کو پورا کرتے رہے ہیں، ہم نے ڈیمز پر بہت زور دیا ہے، ڈیمز کا ہمیں فائدہ نہیں ہوگا مگر یہ خان صاحب کا بہتر اقدام تھا۔انہوں نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام ہمارے دور میں شروع ہوا، صحت کارڈ، احساس پروگرام کامیاب منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے کچھ نہیں کہا وہ اپنا کام کر رہے تھے ان کو ہٹایا گیا، لاکھوں کروڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے اپنا عدم اعتماد دیا۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم کروڑوں لوگوں کا ملک ہیں، کسی سے ڈکٹیشن لیں ہم 75 سال ڈکٹیشن لیتے رہے ہیں، پہلی بار ایک شخص نے ڈکٹیشن نہیں لی جو اس کے گلے میں پڑ گیا، عمران خان نے اسٹینڈ لیا اور کہا کہ ابسلوٹلی ناٹ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.