چیچہ وطنی ،کسٹم حکام کی شرقی با پاس روڑ پر بڑی کارروائی

بلوچستان سے پنجاب سمگل کے جانیوالا لاکھوں روپے مالیت کا چالڈ ملک پوڈر(دودھ)کے 130 تھیلے قبضہ میں لے لئے

اتوار 22 مئی 2022 17:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) کسٹم حکام نے شرقی با پاس روڑ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانے والا لاکھوں روپے مالیت کا چالڈ ملک پوڈر(دودھ)کے 130 تھیلے قبضہ میں لے لئے ،چالڈ ملک پوڈر صادق آباد سے آنے والی بسوں کی چھتوں پر لوڈ تھا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے تھانہ سٹی کی حدود جی روڈ مغربی سائیڈ پر نجی کمپنی کی بس سے 30 لاکھ روپے مالیت کے چائلڈ ملک پوڈر (دودھ)کے 130 تھیلے قبضہ میں لے لئے،تھانہ سٹی پولیس نے تمام کیمیکلز سے بھرے تھیلے قبضہ میں لیکر کسٹم انٹیلینجس کے حوالے کردئیے۔

قانون نافذ کرنیوالیاداروں کے مطابق چائلڈ ملک کیمیکلز چمن بلوچستان سے سمگل ہوکر صادق آباد نجی کمپنی کی بسوں کے ذریعے پنجاب سمیت ملک بھر میں فروخت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

چائلڈ ملک پوڈر انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک اور معضر صحت ہے۔ یہ مصنوعی ملک پوڈر پنجاب بھر کی بیکری کی تیار کردہ پراڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے جبکہ اس خطر ناک پاوڈر کی مدد سے روزانہ لاکھوں لیٹر جعلی دودھ تیار کرکے بھی فروخت کیا جارہا یے۔

عوامی حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ محکمہ جات فی الفور چیچہ وطنی شہر اور گرد ونواح سمیت پنجاب بھر کی تمام بیکریز اور دودھ پوائنٹ کے سیمپلز حاصل کریں اور جعلی دودھ تیار کر کے فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔