ؔواٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میںسال2021 کی بہترین کمپنی کا ایوارڈ حاصل کر لیا

اتوار 22 مئی 2022 18:00

،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میںسال2021 کی بہترین کمپنی کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔کمپنی نے رائٹ ٹوپبلک سروسزکمیشن کی جانب سے چوتھے کوارٹر میں بھی بہترین کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے سال2021میں چار ایوارڈز اپنے نام کئے۔ خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان کو ایک خصوصی تقریب میں ایوارڈسے نوازا۔

اس موقع پر آر ٹی ایس کے چیف کمشنر محمد سلیم خان بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے اس کامیابی کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ سینیٹشن اور مینجمنٹ سٹاف کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے کمپنی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ بہتر ٹیم ورک کے نتیجے میںکمپنی نے سال2021میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

انہوں نے کہاکہ کمپنی کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے چیئرمین حاجی فضل قادر کی سربراہی میں کمپنی مردان کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدمات تک رسائی قانون کے تحت شہریوںکو گھر کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مردان شہر کے 80فیصد علاقوں میںصبح سویرے گھر گھرسے کچرا اکٹھا کر کے اسے محفوظ طریقے سے تلف کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :