روس نے فن لینڈ کے لیے گیس کی سپلائی روک دی

اتوار 22 مئی 2022 18:45

ہیلنسکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) فن لینڈ میں توانائی کی سرکاری کمپنی نے کہاہے کہ روس اب فن لینڈ کو قدرتی گیس فراہم نہیں کرے گا۔ گیس کی سپلائی اب بالٹک کنیکٹر پائپ لائن کے ذریعے یقینی بنائی جارہی ہے۔ جو فن لینڈ اور ایسٹونیا کو ملاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کی جانب فن لینڈ سے مطالبہ کیا گیا تھاکہ وہ گیس کے بل روسی کرنسی روبل میں ادا کرے۔

تاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فن لینڈ نیٹو اتحاد میں شمولیت کی باضابطہ درخواست دے چکا ہے۔ جس کے چند روز بعد گیس کی ترسیل روک دی گئی تھی۔فن لینڈ نے یہ فیصلہ یوکرین پر روسی حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے نتیجے میں کیا ۔ روس نے فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ۔روسی صدر نے وارننگ دی تھی کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر ہمیں کوئی خطرہ یا مسئلہ نہیں ہے لیکن ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی توسیع پر روس اپنا ردعمل دے سکتا ہے اور دے گا۔

متعلقہ عنوان :