شہر قائد میں عوام کے لئے تفریحی سہولیات کا فقدان ہے شیخ امتیاز حسین

روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے شہر کے مختلف پارکوں کی تزین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو سیر و تفریحی کی سہولیا میسر آسکیں

اتوار 22 مئی 2022 18:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271کی جانب سے روٹرین کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ گورنر 3271اورایونٹ چیئر شیخ امتیاز حسین ،چیئرمین ڈسٹرکٹ فیلو شپ فاروق ڈاڈی،روٹری کلب آف کراچی ایونیو کی پریذیڈینٹ شازیہ متین،روٹری کلب آف کراچی کریک کی آئی پی پی در دانہ ارشد،روٹری کلب آف کراچی سینٹرل کے پریذیڈینٹ شہزاد عبداللہ،روٹری کلب آف کراچی کاسمو پولیٹن کی پریذیڈینٹ لبنیٰ خالد،روٹری کلب آف کراچی گیٹ وے کی پریذیڈینٹ سمن لئیق عباسی،روٹری کلب آف کراچی دیفنس کے پریذیڈینٹ اسد صادق ، ڈپٹی کمشنر کراچی سینٹرل طحہٰ سلیم ،ڈی جی پارک KMCجنید خان،چیئرمین انوائرمنٹ عبداللہ رافع،حمید بھٹو،ہالار منظور وسان،ڈسٹرکٹ گورنر 3271ڈاکٹر آفتاب امام،نامزد ڈسٹرکٹ گورنرسال برائے 2023-24محمد حنیف خان،پی ڈی جی اختر علوی،پی ڈی جی عرفان قریشی،پی ڈی جی سلیم رائو،محمد اویس،جمشید بھٹی،کفیل حسین،فہد سکندر،ناصر طارق غیاث ،جواد لاکھانی،خالد رحمانی کے علاوہ اندرون سندھ اور بلوچستان سے بھی روٹرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ گورنر 3271اورایونٹ چیئر شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ شہر قائد میں عوام کے لئے تفریحی سہولیات کا فقدان ہے انہوںنے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے شہر کے مختلف پارکوں کی تزین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے تا کہ عوام کو سیر و تفریحی کی سہولیا میسر آسکیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں جبکہ روٹری انٹر نیشنل دنیا بھر میں فلاحی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس سے نہ صرف عوام کوتعلیم ،صحت بلکہ دیگر سہولیات بھی میسر آرہی ہیں انہوںنے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل میں دنیا بھر سے کئی لاکھ انٹریکٹ،روٹریکٹ اور روٹرین خدمت کے جذبے کے ساتھ فلاحی کاموں میں مصروف ہیںروٹری دنیا کا سب سے قدیم فلاحی ادارہ ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تمام ممالک میں ویلفیئر کے کام سر انجام دیتا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کے منصوبوں سے لے کر تعلیم عام کرنے کے علاوہ صحت کے بڑے بڑے پروجیکٹس پر بھی کام کر رہا ہے جس سے نا خواندگی کے خلاف جہاد اورصحت سب کے لئے جیسے فلاحی منصوبے سر انجام دیئے جا رہے ہیں انہوںنے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل نہ صرف تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی کے لئے خدمات سر انجام دے رہا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی پیش پیش ہے جس کے لئے مختلف کلبس بھر پور شجر کاری مہم چلاتے ہیں جبکہ شہر میں موجود پارکوں کی تذین و آرائش کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے عوام زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم میں حصہ لیں تا کہ کراچی کو فضائی آلودگی سے بچایا جا سکے انہوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جوق در جوق روٹری کے مختلف کلبس میں شامل ہو رہے ہیں چونکہ پاکستانی نوجوانوں میں سب سے زیادہ خدمت کا جذبہ موجود ہے چاہئے ذلزلہ ہو چائے سیلاب یا پولیو مہم وہ چیز میں عوام کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ2018میں کورونا جیسی وبایہ مرض میں بھی روٹری انٹرنیشنل نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں بھر پور آگاہی مہم چلائی اورسرجیکل بیڈ ز سے لے کر سیفٹی کٹس،ماسک ،گلوز اور سینیٹائزرتک عوام میں تقسیم کئے جبکہ لاک ڈائون سے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر راشن اور دیگرضرورت زندگی کی اشیاء متاثرین کو پہنچائے انہوںنے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل بغیر رنگ و نسل اور مذہب ضرورت مند افراد کی مدد کا مشن پورا کر رہا ہے جو عوام میں بے حد مقبول ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ روٹری انٹرنیشنل پاکستان میں بھی انتہائی سرگرم ہے کہیں وہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا ہے تو کہیں بے روزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے مختلف قسم کے چھوٹے کاروبا ر کرنے کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے انہوںنے کہاکہ خواتین کو امپاورمنٹ کرنے کے لئے روٹری انٹرنیشنل اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہی نہیں بلکہ روٹری انٹرنیشنل نے ملک کے دیہی علاقوں میںبچوں کو تعلیم دینے کے لئے بھی موبائل لائبریری بھی قائم کی ہیں جو ایسے علاقوں میں نونہالوں کو کتابیں فراہم کرتی ہیں جنہیں پڑھنے کا شوق ہے لیکن غربت کی وجہ سے تعلیم سے دور ہو گئے ہیں تقریب کے موقع پر شرکاء معروف فنکاروں کی لائیو پرفارمنس اور لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوئے