دو رکشہ میں سوار خاندان کے افراد کو ٹرک نے کچل دیا ، دو بچے اور تین خواتین ، ایک بچی جاں بحق،13 افراد زخمی

اتوار 22 مئی 2022 19:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) شادی کی تقریب سے واپس گھر جانے والے دو رکشہ میں سوار خاندان کے افراد کو ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں دو بچے اور تین خواتین اور ایک بچی اور جاں بحق اور13 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔پانچ افراد کے ایک ساتھ نماز جنازہ کے بعد تدفین پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ خوشاب کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کر کے خاندان کے افراد محلہ آعظم آباد سے رکشوں میں سوار ہو کر محلہ بدلی والا جا رہے تھے کہ سکیسر روڈ پر سول ہسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرک نے دونوں رکشوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 3 شادی شدہ خواتین 25 سالہ تسلیم بی بی،45 سالہ کلثوم بی بی،25 سالہ اقرا بتول،دو بچے 12 سالہ بچی لاریب ارشداور15 سالہ محمد احسن جانبحق اور سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ اس حادثہ میں تیرہ افراد 8سالہ رابعہ ظفر،9سالہ محمد اسامہ،52سالہ محمدایوب،35 سالہ حمیرابی بی،8سالہ عافیہ بی بی،55سالہ پروین بی بی،7سالہ محمدعثمان،25سالہ ثنا بی بی،10 سالہ محمدصغیر،13سالہ محمدقیصر،12سالہ محمدمنیر،28سالہ صائمہ بی بی 8سالہ مافیہ جہانگیر،9 سالہ محمد اسامہ،35 سالہ جہانگیر 7 سالہ پروین ذیشان اور 70سالہ اشرف شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے فوری طبی امداد کے بعد تین زخمیوں کو تشویشناک میں فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی جن کی نماز جنازہ کے بعد تدفین پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔