گلگت ،جنگلات اور انکے اطراف میں گندگی پھیلانے ،بار بی کیو، کھانا بنانے،آگ جلانے پر پابندی عائد

اتوار 22 مئی 2022 19:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت میں زیر دفعہ 144 C r. Pc.1898 جنگلات اور انکے اطراف میں گندگی پھیلانے اور بار بی کیو، کھانے بنانے اور ایسی مختلف کارروائیوں کےلئے آگ جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ سیاح اور مقامی افراد جنگلات اور انکے اطراف گندگی پھیلانے اور بغیر کسی احتیاطی تد ابیر کے باربی کیو، کھانے بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امور ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی خوبصورتی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ جنگل میں آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی پورے ملک میں گرمی کی لہر کی ایڈائزری جاری کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ایسی کارروئیوں کو روکنے کی فوری ضرورت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی جانب سے جنگلات اور انکے اطراف میں بار بی کیو، کھانے بنانے وغیرہ کے لئے آگ جلانے اور گندگی پھیلانے پر 02 ماہ تک تحت دفعہ 144 سی آر پی سی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :