شرجیل انعام میمن کا عبدالستار ایدھی بی آر ٹی اورینج لائن کا دورہ

اتوار 22 مئی 2022 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عبدالستار ایدھی (بی آر ٹی اورینج لائن)کا دورہ کیااوربس ڈیپو ، اسٹیشنز سمیت بس کوریڈور پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اتوارکو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ایم ڈی کیپٹن (ر)الطاف حسین ساریو ، ڈائریکٹر آپریشنز (ایس ایم ٹی اے) یوسف منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو کنسلٹنٹ نیسپاک ریحان ضامن اور پیکیج ون ، پیکیج ٹو ، پیکیج تھری کے کانٹریکٹرز نے جاری کام پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ30مئی تک انڈر گراو نڈ فیول ٹینک ، ویسٹ واٹر پلانٹ ، ڈیپو پر شیڈ کی تعمیر ، لفٹس اور ایکسلیریٹر کی انسٹالیشن سمیت تمام کام مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران 24 گھنٹے کام کی نگرانی کریں اور مجھے ہر دو گھنٹے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ کانٹریکٹرز سائٹ پر مشینری اور لیبر میں اضافہ کریں اور چوبیس گھنٹے کام کریں ، ادائیگی کی ذمہ داری میری ہے ، کانٹریکٹرز کو مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔