ٓچاغی کے مختلف علاقوں میں ابر آلود ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کی شدت اور سورج کی تپش میں کمی

اتوار 22 مئی 2022 21:00

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) چاغی کے مختلف علاقوں میں ابر آلود ہوائیں چلنے کے بعد گرمی کی شدت اور سورج کی تپش میں کمی تفصیلات کے مطابق بروز اتوار چاغی کے مختلف میدانی علاقوں میں تیز اور ابر آلود ہوا چلنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر تیز آندھی چلنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامنا دیکھنے کو ملا ادھر سرحدی شہر ماشکیل میں تیز طوفانی ہوا چلنے سے بجلی کی تین کھمبے گر کر زمین بوس ہوگئے ذرائع کے مطابق سرحدی شہر ماشکیل کو ایران سے بجلی سپلائی کرنے والی تین کھمبے گر گئے ہیں ماشکیل کو بجلی کی سپلائی معطل رہی تیز آندھی زیادہ تر میدانی علاقوں میں دن بھر چلارہا ادھر دالبندین اور گردونواح میں دو پہر کے بعد موسم ابر آلود رہا موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے سورج کی تپش اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی موسم ابر آلود رہا۔