(ن) لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا‘چوہدری پرویز الٰہی

اتوار 22 مئی 2022 21:00

(ن) لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا‘چوہدری پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنے خلاف ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد جمع ہونے پر چوہدری پرویز الٰہی نے ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان کا ہر روز ایک رکن اسمبلی مستعفی ہوگا۔