سینیٹر شیری رحمان ورلڈ اکنامک فورم 2022 میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ روانہ

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی فورم میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کو اٹھائے گی

اتوار 22 مئی 2022 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان ورلڈ اکنامک فورم 2022 میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئی ،وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی فورم میں پاکستان کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز کو اٹھائے گی،فورم میں سیاست، کاروبار، سول سوسائٹی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے تقریباً 2500 رہنما شرکت کریں گے ،فورم میں دنیا کو درپیش جاری چیلنجز بشمول ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر موضوعات پر بات چیت ہوگی،اس سال موسمیاتی تبدیل ورلڈ ایکنامک فورم میں ایک اہم ایجنڈا ہے،شیری رحمان ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان اور عالمی برادری پر اثرات متعلق متعدد تقریبات میں شرکت کریں گی،شیری رحمان ماحولیاتی تبدیلی، توانائی کی منتقلی، سائیکلیکل اکانومی، خواتین، جمہوریت اور دیگر موضوعات پر اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کریں گی،وفاقی وزیر عالمی اداروں اور غیر ملکی وفود کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گی