Live Updates

ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا بیان

مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے، عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 22 مئی 2022 21:23

ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
پشاور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22مئی2022) ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے، عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، مولانا فضل الرحمان کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک دیوالیہ ہو نہیں رہا بلکہ ہوچکا ہے، عمران خان کے معاشی ماہرین نے کہا تھا ڈالر 200 تک جائے گا، یہ ان ہی کی پالیسیوں کا تسلسل ہے، مشکل وقت میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہیے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے لانگ مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں ، یہ مکھیاں مارنے کے لیے اسلام آباد آئیں گے، کسی کا دماغ خراب ہے جو لانگ مارچ میں آئے گا؟ جو لانگ مارچ ہم نے کیے کسی کا باپ بھی ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سب سے بڑا چیلنج ہے ملک کو کیسے اٹھایا جائے؟ 4 سال کی خرابی چار دن میں پورا کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ملک کو دوبارہ اٹھانا بہت بڑا چیلنج ہے، ہمیں عوامی سپورٹ چاہیے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت میں مشاورت سے فیصلے ہوتے ہیں ان کو اسلام آباد نہ آنے دینے کا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔

بہاولپور میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انشاللہ ان کو گھروں سے نہیں نکلیں دیں گے انہوں نے افراتفری پھیلانے کی کوشش کی توگرفتار بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سائبرکرائم کا قانون ایسا ہونا چاہیے کہ کسی کو مادرپدرآزادی بھی نہ ہوں سائبر قانون کو سب کیساتھ مل کر ٹھیک کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشیدکہتا تھا کہ آگ لگادو ،ماردو اب کہتاہےکہ میں خونی لانگ مارچ کروں گا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو قانون اپنا راستہ اپنائےگا اسلام آباد نہ آنے دینےکا فیصلہ ہوا تو ان کو گھر سے نہیں نکلنےدوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 28مئی یوم تکبیر کو بہاولپور جلسےمیں تاریخ رقم کریں گے 28مئی کو بہاولپور میں ن لیگ عظیم الشان جلسہ کرے گی وزیراعظم شہبازشریف مصروفیات نہ ہوئی تو جلسےمیں آئیں گے بہاولپور جلسے میں مریم نواز خطاب کریں گی اگر وزیراعظم نہ آسکے تو حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے گزارش کرتاہوں بہاولپور عہدیداروں نے 28 مئی کا جلسہ گاہ بھرناہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات