Live Updates

ٴْ پی ٹی آئی کا روس کی جانب سے سستا تیل اور سستی گیس دینے کے بیانات جھوٹ ہے، ایمل ولی خان

uولی باغ چارسدہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب

اتوار 22 مئی 2022 21:50

ش پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا روس کی جانب سے سستا تیل اور سستی گیس دینے کے بیانات جھوٹ ہے۔ روز اول سے پی ٹی آئی نے جس طرح جھوٹ بولا، عمران خان نے دورہ روس کے حوالے سے بھی جھوٹ کا تسلسل برقرار رکھا۔ولی باغ چارسدہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ روس کا موقف یہ ہے کہ وہ افراد نہیں حکومت اور ریاست سے معاہدے کرتے ہیں۔

اگر کوئی معاہدہ یا وعدہ تھا تو وہ افراد کی تبدیلی سے تبدیل نہ ہوتا بلکہ جاری رہتا۔ریاست ہمارا راستہ نہ روکے ورنہ ایسے لوگ آئیں گے کہ آپ ہی کی بے عزتی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ روس کے حوالے سے وہ منگل 24مئی کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ ریاست ہمارا راستہ نہ روکے ورنہ ایسے لوگ آئیں گے کہ آپ ہی کی بے عزتی کریں گے۔

عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے دیں کیونکہ عوام ہی اس ملک کے حقیقی مالک ہیں۔جو لوگ ’’سلیکٹ‘‘ ہو کر آتے ہیں وہ عوام کا نہیں بلکہ آقاؤں کا سوچتے ہیں۔اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا اسمبلی سے استعفوں کا ڈرامہ رچایا گیا، عید تک کی تنخواہیں اور الاؤنسز وصول کئے۔عمران خان کے پاس اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں، ہر بار پشتونوں کو ہی دھوکہ دیا جاتا ہے، آج ایک بار پھر ہماری قوم کو استعمال کیا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات