ملایشیا میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کیلیے اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی باڈی کا اعلان کیا گیا. اور تنظیمی امور کیلیے ایک باقاعدہ پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان پیر 23 مئی 2022 11:02

ملایشیا میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی کیلیے اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی ..
ملایشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2022ء) اس تقریب میں متفقہ طور پر صدرارت کیلیے مہر نثار احمد ، نائب صدر کیلیے مرزا عمر بیگ، جنرل، سیکرٹری چوہدری عمران ورک، جوائینٹ سیکرٹری ،فیصل رفیق مغل سیکرٹری فنانس، علی سلطان ، اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات کیلیے محمد صاحب بٹ کو منتخب کیا گیا.
نو منتخب صدر مسلم لیگ ( ن ) ملایشیا ، مہر نثار احمد نے تعارفی بیان میں کہا کہ ملائشیا میں (ن) لیگ کے جیالوں ہی نے ہمیں ابھارا کہ ملائشیا میں ہماری تنظیمی باڈی نہ ہونے کے باعث ہماری آواز نہائت محدود ہے، اور پاکستان میں بسنے والے لوگوں تک ہمارے جذبات نہیں پہنچ پاتے تھے، اس لیے ہمیں یہاں اپنی تنظیم کو منظم کرنے کی ضرورت تھی .

تاکہ ہم اپنے خیالات کا اظہار بھرپور سیاسی طریقے سے کرسکیں.

انہوں نے کہا کہ ہم نے تنظیم سازی کا فیصلہ کرنے کے بعد پاکستان میں (ن) لیگ کی جنرل باڈی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر حد تک ہمارے ساتھ ہیں.
آج آپ سب لوگوں کو اکٹھا کرنے کا مقصد یہی ہے کہ (ن)  لیگ کے چاہنے والوں کا ایک دوسرے سے تعارف ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اظہارِ خیال کا موقع ملے ، اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں .


بعد ازاں نو منتخب جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) چوہدری عمران ورک ، نے اپنی تعارفی گفتگو میں کہا کہ اپنی آواز کو موثر انداز میں پاکستانی سیاسی حلقوں میں پہنچانے کے لیے ہم نے یہ اقدام اٹھایا ہے، اور اسی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ، کمیونٹی کی فلاح اور مسائل کے حل کیلئے بھی ہر ممکن اقدام کریں گے.
بعد ازاں صدر مسلم لیگ (ن) نثار مہر،نائب صدر، مرزا عمر بیگ اور جنرل سیکرٹری، چوہدری عمران ورک نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دئیے اور سیاسی میدان میں اپنی ٹیم کو بھرپور طریقے سے متحرک رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا �

(جاری ہے)


متعلقہ عنوان :