وزیر اعلی بلوچستان کی وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع سے ملاقات،صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور

پیر 23 مئی 2022 11:46

وزیر اعلی بلوچستان   کی وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع سے ان کی رہائش پر ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا بھی موجود تھے ۔ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزراء کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر غور اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :